بحرانی مرکز

ہمارا انٹرنیٹ کے بحرانی مرکزکی ترتیب اس طرح سے دی گئی ہے کہ  کسی بھی طرح کے سائبر حادثات سے نبرد آزما ہونے میں یہ آپ کے لئے معاون ثابت ہوگا۔ 

 

جب بھی کسی کو یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ Hack ہوگیا ہے، تو بد قسمتی سے ڈر کا عنصر اس کے رگ و پے میں سرایت کر جاتا ہے۔ ایسے موقع پر یہ سوچنا کہ اس معاملے سے نبرد آزما ہونے کیلئے کن عوامل کو بروئے کار لایا جائے، مشکل ہی نہیں نا ممکن سا نظر آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے ہمارا انٹرنیٹ کے پلیٹ فارم پہ کھڑے رہ کر یہ فیصلہ کیا کہ آپ کیلئے ایک بحرانی مرکز قائم کیا جائے۔ یہ جزو ایسے ذرائع، رہنمائیوں اور وسائل پر مبنی ہے جہاں سے آپ تب تک وقتی طور پر مدد لے سکتی ہیں جب تک آپ کو اس مسئلے کا مستقل حل نہیں مل جاتا۔ ہم ایسا، ہنگامی چیک لسٹوں اور ایکشن پلان جیسے ہتھیاروں کے ذخائر سے آپ کو لیس کر کے کرتے ہیں۔

 

ہنستے ہوئے براؤزنگ کریں !

Crisis Center: The Online Harassment Quiz
آن لائن ہراسانی کو سمجھنے کیلئے کہ آپ کے آپشنز کیا کیا ہوسکتے ہیں، اس سوالنامے کیلئے یہاں کلک کریں۔ 
Crisis Center: The Emergency Checklist
سائبر ہراسانی کی صورت میں کن ضروری اقدامات کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے یہ سمجھنے کیلئے یہاں پہ کلک کریں