ہمارے متعلق

کون ہیں ہم

ہمارا انٹرنیٹ،ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن  کی ایک رہنما منظم کوشش ہےجو بڑھتے ہوئے رحجانات جیسے  ٹیکنالوجی کا ناجائز استعمال اور خواتین کے خلاف عدم تشدد کو تسلیم کرنا اور ایسی تحریک قائم کرنا ہے جہا ں آزاد اور محفوظ تکنیکی ماحول کو فروغ     دیا  جائے تا کہ خواتین اس میں  اپنی  شمولیت   آزادی سے کرسکیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہم  بیداریٗ شعور  ورکشا پ،تکنیکی تربیت،اور حفاظتی تکنیکی وسائل کی اشاعت کے ذریعے  خواتین کی صلاحیت کی تعمیر کریں تاکہ وہ ٹیکنالوجی کے غلط استعمال اور اپنے خلاف  ہونے والے تشدد پر اپنا ردِّعمل ظاہر کریں۔

 

کیا کرتے ہیں ہم

ہماری کوشش  ہے کہ ہم  پا کستانیوں کی اِنٹرنیٹ سے متعلق پائی جانے والی سوچ میں تبدیلی لائیں کیونکہ  انٹرنیٹ ہمارے  اور آپ کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔جبکہ متعدد” بڑے  بزرگ”انٹر نیٹ سے متعلق کئی شکوے  رکھتے ہیں اور اپنے بچوں خاص طور پر  بیٹیوں کو   ہدایت دیتے ہیں  کہ انٹرنیٹ پہ بہت زیادہ وقت  ضائع نہ کریں،یہاں ہم یہ چاہتے ہیں کہ ایسے تمام افراد  انٹر نیٹ کو شیطا ن کہنا چھوڑدیں  اور اسے شیطا نیت کے خاتمےکے لیے  ایک آلہ کے طور پر استعمال کر نا شروع کریں  ۔ جیسے ایک چھری کسی کو قتل کرنے یا ڈبل روٹی کے ٹکڑے کو کاٹنے کیلیئے استعمال ہو سکتی ہے،وہیں ہم  کبھی چھری کو الزام نہیں دیتے بلکہ  استعمال کرنے والے کو مؤردِ الزام ٹھہراتے ہیں،اسی طرح انٹرنیٹ بھی ایک  آلہ ہے اور بلاشبہ یہ ایک  طاقتور ہتھیار ہے۔

ہم آپ سے یہ نہیں کہتے کہ اپنے حقوق  کیلیئے  گھروں سے باہر نکل کر چیخ و پکار شروع کر دیں ،کیونکہ ایسا کرنے کیلئے  شائد آپ بھی کبھی آمادہ نہ ہوں۔سماجی طور پر چند ایسے دباؤ ہیں جو   آپ کو  اپنے مسائل اجاگر کرنے سے روکتے ہیں،جن میں شادی کے بعد گھروں کے علاوہ  سماجی  سرگرمیوں سے اجتناب  اور  معاشرہ میں پنپنے کیلیئے  مواقعوں کا نہ ملنا،ایسا نہیں ہے کہ ہم آپ کو آپکی آرام دہ جگہ سے باہر آنے کا کہیں۔اسی لئے،ہم  “ہمارا انٹرنیٹ”  کے ذریعے خواتین کے حقوق کی حفاظت کیلئے عملی نقطہءنظر اپنانے پر یقین رکھتے ہیں۔

جنسی حقوق کیلئے کی جانے والی آن لائن کاوشوں میں ’’ہمارا انٹرنیٹ‘‘ ایک کلیدی کردار ادا کرے گا ۔ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم پاکستان بھر کی خواتین کو  آن لائن حوالے سےان کی  اصلی   صلاحیت کو اجاگر کرنے کیلئے  تکنیکی حفا ظتی سیمینار ،شعور اجاگر کرنے کی مہمات  اور  ورکشا پس منعقد  کریں گے۔